+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us

ration to the beneficiaries in Sargodha


( خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر سے )

سرگودھا( ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا راشن کی تقسیم کے لیے مرکز جماعت اسلامی پل 47میں تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم، اختر رسول چوہدری  و دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دی رہی ہے اوررمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں راشن کی تقسیم کا مقصد ایسے مجبور اور بے بس افرادجو کسی بھی مجبوری کے باعث سحر و افطار سے محروم ہیں انکی مدد کرنا ہے تا کہ وہ بھی بغیر کسی پریشانی کے اس ماہ مقدس کی برکتوں اور نعمتوں کو سمیت سکیں اس موقع پر ایک سو سے زائد افراد کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتعمل راشن پیکج فراہم کیا گیا۔