+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us

Earthquake in Turkey


سرگودھا(  خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگرسے ) ترکیہ زلزلہ زدگان کی مصیبت کی اس گھڑی میں امداد کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ترکیہ کے سفیر کو وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے لاکھوں روپے کی ادویات پاکستانی دس لاکھ روپے اور پانچ سو ڈالر کا عطیہ دیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایف ٹی او چوہدری خالد اقبال مسرت بھی انکے ہمراہ تھے ترکیہ کے سفیر نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ترک بھائیوں کے لیے مزید امداد جاری رکھی جائے گی اور اگلے ہفتہ وہ خود امدادی سامان لیکر ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے پاس جائیں گے۔