+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us

loved humanity and served people

( خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر سے ) 

سرگودہا ( 27 مارچ 2023) مہر حسنین رضا بھروانہ خوبصورت اور زندہ وجاوید شخصیت کے مالک تھے درد دل اور انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت نے تمام عمر لوگوں کی خدمت کی طلباءاساتذہ والدین میں یکساں مقبول تھے ان حالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں کیا گیا تقریب کی صدارت پرنسپل (جی سی ٹی ) انجینئر افتخار احمد نے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر یوسف خالد اور الیکٹرانک میڈیا کلب کے صدر سیف خان اور دلبر ٹرسٹ کے صدر طارق محمود خان تھے تقریب میں پنجاب کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے پروفیسر صاحبان ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وکلا اور طلبہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر ساجد پروفیسر ملک نثار احمد پروفیسر محمد اشرف بوٹا ڈائریکٹر سپورٹس فیصل آباد اشتیاق لطیف کاہلوں اکاو ¿نٹ آفیسر شاہد گل مہرعلی سبطین بھروانہ نے خصوصی شرکت کی مقررین نے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مار حسن رضا بھروانہ کی زندگی کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی پرنسپل جی سی ٹی کو دلبر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے انجینئر افتخار احمد' سیف خان صدر الیکٹرانک میڈیا کلب' ڈاکٹر طارق محمود خان نے حسنین رضا پروانہ کے بھائی اور بیٹے سمیت دیگر شخصیات کو شیلڈ پیش کی اس موقع پر کالج کے سب سے بڑے گراو ¿نڈ کا نام حسنین رضا بھروانہ کے نام سے منسوب کیا گیا آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی گئی۔