+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us

SP Pothohar Muhammad Waqas

‏( خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر سے )

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ،موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تھانہ  کی سیکورٹی چیک کی اور ڈیوٹی پر مامورافسران وجوانوں کو بریف کیا،ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ کی بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ویسٹریج کا اچانک دورہ کیا،ایس پی پوٹھوہار نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تھانہ کی سیکورٹی چیک کی اور ڈیوٹی پر مامورافسران وجوانوں کو بریف کیا،ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ کی بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ جرائم کی روک تھام پولیس کا بنیادی فریضہ ہے، موثر گشت اور سنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری کے بہتر معیار کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے تھانوں کی سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔