×

سرگودہا سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن(پنجاب)‘ ماہ رخ پروڈکشن اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام مون سٹار پبلک سکول فاطمہ جناح کالونی سرگودہا میں ثقافتی پروگرام ”تجدید عہد وفامقابلہ ملی نغمہ و ثقافتی شو“ کا انعقاد۔ پروگرام کے ڈائریکٹر نسیم عباس خان جونٹی‘ پروگرام کمپیئر دعا ظفر‘ ثناء خان‘ مہمان خصوصی ملک محمد اشرف برہان سماجی و سیاسی کارکن ٹکٹ ہولڈر پی پی 76‘ میڈم شازیہ نورین بنگش سی ای او ممتاز اینڈ کو‘ ملک منیر ڈسٹری بیوٹر قمر ٹی کمپنی‘ منیجر مارکیٹنگ شیخ عمران قمر ٹی وی کمپنی تھے۔پروگرام میں مقصود حسین جعفری نے سپیشل میجک شو پیش کیا۔ پروگرام میں جنگ / جیو کے بیورو چیف سرگودہا ملک محمد اصغر‘محترمہ رفعت رانی جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن‘محمد سلیمان شانی بیورو چیف ”بول“ نیوز‘ ماریہ مغل صحافی و دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے ثقافتی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلوز اور منی ڈرامے پیش کیے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلچر اپنے اندر وسیع معنی رکھتا ہے جس میں مذہب و عقائد، معاملات زندگی، معاشرت و اخلاقیات، رسم و رواج، علوم و فنون سب کچھ شامل ہیں۔ تہذیب و ثقافت آزاد فضا میں فروغ پاتی ہے استحصالی معاشرے میں اس کا فروغ ممکن نہیں اس لیے ہمیں استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے۔پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں ایوارڈز شیلڈز تقسیم کی گئیں۔


Event Venue

Name

Sargodha Arts Council

03009607123

Event Expired

Event Expired

Event Info

Event Organizer

  • Name

    star welfare org
  • Email

    info@starwelfare.org
  • Phone

    03009607123
  • Website

    www.starwelfare.org
×

Notice!!

we improving user experience so be patience