×

دنیا بھر میں صنف کی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمیوں کا آغاز

اس حوالے سے سرگودہا میں ایک سمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں میڈم ثناء انچارج داراالمان سرگودہا ، ثناء آمنہ ، یونیورسٹی آف سرگودہا کی طالبات ، میڈم رفعت رانی جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن پنجاب انچارج حوا شیلٹر ہوم (ممبر وومین پروٹیکشن اتھارٹی )نے اپنےخیالات کا اظہار کیا

میڈم رفعت رانی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمیوں کا آغازہوتا ہے یہ ایک عالمی مہم ہے جس کی قیادت ہر سال اقوام متحدہ کی خواتین کرتی ہیں اس سال کی تھیم خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری ہے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کی بڑی بڑی اقسام ہیں ان میں ایک گھریلو تشدد ہے، ریپ، غیرت کے نام پر قتل، کم عمری کی شادی ، وراثت میں حصہ نہ دینا اور یہ تمام تر اقسام کا تشدد یہاں بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ ہمارے پاس اس تشدد کے خلاف قوانین بھی موجود ہیں جبکہ ان کو روکنے کے لیے سول سوسائٹی اور گورنمنٹ کے ادارے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں لیکن پھر بھی اس کی شدت اور رپورٹ ہونے والے کیسسز کی تعداد شرمناک ہے

میڈم ثناء داراالمان صاحبہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تمام

خواتین میں کپڑے بھی تقسیم کئے گے





 

 

Event Venue

+923009607123

Event Expired

Event Expired

Event Info

Event Organizer

  • Name

    Star welfare Organization
  • Email

    info@starwelfare.org
  • Phone

    +923009607123
  • Website

    www.starwelfare.org
×

Notice!!

we improving user experience so be patience