×

23 March 2025

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر
اگر آج زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو فروغ نہ دیا گیا توآنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگی‘ڈاکٹر رائے حافظ مطلوب الحسن
درخت جہاں دنیا بھر کے جانداروں کو چھا وں مہیا کرتے ہیں وہیں انکی خوشبو سے زمانہ مہکتا ہے‘ محترمہ رفعت رانی
درختوں سے انسان کو بہت سے فوائد حا صل ہوتے ہیں‘یہ فوائد معاشی بھی ہیں اور معاشرتی بھی
شجر کاری مہم کے دوران غلام محمد خان فنانس سیکرٹری‘ عدنان ڈھڈی‘ ڈاکٹر مزمل‘ محمد نوید نے بھی پودے لگائے
سرگودہا (خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر سے) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ آج ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شہری کو کم از کم دس پودے لگانے چاہیں‘ اگر آج زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو فروغ نہ دیا گیا توآنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن (پنجاب) خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے ادارہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پودا لگاتے ہوئے سٹار ترک نشہ سنٹر کے ڈاکٹر رائے حافظ مطلوب الحسن نے کہا کہ درختوں سے محبت کرنا اور ان کا خیال رکھنا، کئی اقوام کی تاریخی، تمدنی اور معاشرتی اقدار کا حصہ رہا ہے۔درختوں سے انسان کو بہت سے فوائد حا صل ہوتے ہیں۔ یہ فوائد معاشی بھی ہیں اور معاشرتی بھی۔ معاشی فوائد کا ذکر کریں تو درختوں سے حاصل ہونے والی لکڑی انسان کے بہت کام آتی ہے۔کبھی یہ فرنیچر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے تو کبھی جلانے کے لیے۔ کبھی اس کی شاخیں جانوروں کے چارے کے طور پراستعمال ہوتی ہیں تو کبھی اس کے سوکھے پتے کھاد بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ پھلوں کا حصول ہو یا بچوں کے کھیل کا میدان، ہر جگہ درخت ہی انسان کے کام آتے ہیں۔درختوں سے انسان کثیر زرِمبادلہ بھی کماتا ہے۔اچھے معاشرے میں درختوں کی بہت قدرو قیمت ہوتی ہے۔جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن (پنجاب) محترمہ رفعت رانی انچارج حواء شیلٹر ہوم(پناہ گاہ) نے کہا ہے کہ شجر کاری نا صرف سنتِ رسولؐہے بلکہ ما حول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں بھی اہم کر دار ادا کرتی ہے۔درخت جہاں دنیا بھر کے جانداروں کو چھا وں مہیا کرتے ہیں وہیں ان کی خوشبو سے زمانہ مہکتا ہے۔ رنگ برنگے درخت کبھی ریگستان کو نخلستان میں بدلتے ہیں تو کبھی جنگل میں منگل کا سماں پیدا کرتے ہیں۔ درختوں پربسنے والے پرندوں کی چہچہاہٹ پر فضا ماحول میں رس گھول دیتی ہے۔اس موقع پر غلام محمد خان فنانس سیکرٹری‘ عدنان ڈھڈی‘ ڈاکٹر مزمل‘ محمد نوید نے بھی پودے لگائے۔


Event Venue

Name

Kot Fareed New Abadi Street No 2

Locaiton

Kot Fareed New Abadi Street No 2

03009607123

Event Expired

Event Expired

Event Info

Event Organizer

  • Name

    star welfare org
  • Email

    info@starwelfare.org
  • Phone

    03009607123
  • Website

    www.starwelfare.org
×

Notice!!

we improving user experience so be patience