بیان : کرن شہزادی
تاریخ آمد :06/04/2025
رپٹ نمبر : 027 :بوقت 1 بجے
میں اپنی خالہ کے پاس استقلال آباد کالونی سرگودہا آئی ہوئی تھی وہاں پر جھگڑا ہوا 15 پر کال کی ایس آئی لیاقت علی یہاں آئے اور مجھے اپنی کسٹڈی میں لیا ہمراہ لیڈی کانسٹیبل ، اور مجھے آپ کے ادارے سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حوا شیلٹرہوم پناہ گاہ میں چھوڑ دیا۔آپ نے مجھے شیلٹر دیا پولیس نے بھی میرے خاوند سے رابطہ کیا میں نے اپنی پسند سے شادی کی ہوئی ہے وہ بھی آ جائیں گے میں نے ان کے ساتھ جانا ہے آپ بھی رابطہ کریں تاکہ وہ آئیں اور مجھےلئے جائیں مجھے پولیس کا اخلاق دیکھ کر بہت اچھا لگا سرگودہا پولیس تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے مجھے باحفاظت آپ کے پاس پہنچایا میرا خاوند یہاں آ گیا ہے میں اس کے ساتھ جانا چاہتی ہوں اپنی آذاد مرضی سے ۔میں ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جیسے ہی میں نے 15 پر کال پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی۔ مجھے آپ سب نے بہت اخلاق کے ساتھ رکھا آپ سب کی میں مشکور ہوں ۔اب میں اپنے خاوند کے ساتھ جا رہی ہوں اگر آپ کے ادر گرد ایسے واقعات ہو جائیں تو ہمارے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پناہ سب کے لئے