×
Old father kicked out of house

میرا نام محمد رفیق ولد غلام محمد سکنہ مکان نمبر 155/68بلاک نمبر 25 سرگوہا کا رہائشی ہوں‘ میری عمر تقریباً 67 سال ہے‘ میرے ٹوٹل 7 بچے ہیں‘5 بیٹاں اور 2 بیٹے ہیں‘ سب شادی شدہ ہیں‘ میری تعلیم پرائمری ہے‘ میری بیوی 7 سال پہلے وفات پا چکی ہے‘ اب میرے بچوں میں سے کوئی بھی مجھے اپنے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں‘مجھے ساتھ رکھنے پر بیٹوں کی بیویاں اور بیٹیوں کے خاوند ان سے جھگڑا کرتے ہیں۔ آج مورخہ 5-4-2025ء کو میں سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن (پنجاب) کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ اولڈ ایج ہوم میں آیا ہوں۔میں دربدر کی ٹھوکروں پر ہوں‘ مجھے کسی نے اس ادارے کے بارے میں بتایا تھا لہذا اب میں یہاں پر آیا ہوں کہ مجھے رہنے کیلئے یہاں داخل کروایا جائے جس کے بعد صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر نے انہیں ویلکم کیا اور تمام ڈیٹا درج کرنے کے بعد انہیں اولڈ ایج ہوم میں داخل کر لیا۔ اس موقع پر خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ آج 2025جارہا ہے مگر آج سے 14 سو سال پہلے انسان انسان کیساتھ ظلم کر رہا تھا آج بھی اپنی سگی اولاد خواہ وہ بیٹا ہے بیٹی ہے وہ اپنے بوڑھے باپ کو اپنے ساتھ رکھنے پر تیار نہیں ہے اور نہ ہی بیٹے اپنی بیگموں کے منہ بند کر سکے‘ محمد رفیق کو بے عزت کر کے گھر سے نکال دیا گیا۔ جب یہ شخص محمد رفیق گھر کے باہر نکلا اور یہ رو رہا تھا تو لوگوں نے کہا کہ آپ فلاں ادارے میں چلے جائیں یہ اب ہمارے پاس آ چکا ہے‘ اب یہ اپنی بقیہ زندگی ہماے پاس گزارے گا اس کی لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ اس کیلئے خوراک‘ لباس‘ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی دستیابی یقینی بنا دی گئی ہے۔ یاد رکھے آج آپ اپنے ماں باپ کے ساتھ کرینگے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا‘ یہ مکافت عمل ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے۔ اگر آپ کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہوں تو ہمارے ساتھ کریں۔



×

Notice!!

we improving user experience so be patience