نام (م) سرگودہا کا رہائشی ہے اور بہترین قسم کا گاڑیوں کا ڈینٹر پینٹر ہے‘ اپنی دکان تھی بس کسی دوست نے مہربانی کی اس نے اس کو چرس اور پاؤڈر پرلگا دیا۔ جو پیسے کماتا تھا وہی پیسے پاؤڈر پر خرچ کر دیتا تھا‘ (م) سے جب ہماری بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ کوئی ایسا نشہ نہیں ہے جو میں نے نہیں کیا‘ میں جو پیسہ کماتا ہوں وہ میں خرچ کر تا ہوں‘ میرا ایک بھائی سعودی عرب میں ہے اور دوسرا میرے ساتھ کام کرتا ہے‘ کماتے وہ ہیں کھاتا میں ہوں۔ اور ان کو تنگ کرنا میرا پسندیدہ کام ہے اور لڑائی جھگڑے کرنا بھی میرا کام ہے میں نے لڑائی جھگڑے کیے مجھے بھی فائر لگے‘ جھگڑے ہوئے مگر ہم نے صلح کی‘ (م) کا کہنا یہ ہے کہ میں سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں‘ نسوار‘ سگریٹ اور آئس میری محبوبہ ہے‘ مجھے ان سے عشق ہے‘ میں یہ نہیں چھوڑ سکتا‘ میرے گھر والوں نے میرے ساتھ بہت زیادتی کی ہے مجھے سٹار ترک نشہ سنٹر میں داخل کروا دیا ہے۔یہ تھی کہانی (م)کی‘ (م) ہمارے پاس موجود ہے‘ (م) کا مکمل طور پر علاج شروع کر دیا گیا ہے‘ اور (م) کی کونسلنگ بھی جاری ہے اب (م) بہتری کی طرف آ رہا ہے اس کا داخلہ 2-4-2024ء کو اس کے بھائی کروا کر گئے تھے۔ اب یہ کافی بہتری کی طرف گامزن ہے۔ اس وقت اس کے ٹیسٹ جاری ہیں اور اس کی کونسلنگ بھی جاری ہے۔ (م) دوسرے لوگوں سے ذرا مختلف ہے۔ منشیات کا استعمال اس نے بہت زیادہ کیا ہے۔ وقت لگے گا اس کو بہتر ہونے میں‘ ہم نے اس کے بھائی کو بھی بتادیا ہے اس کے بھائی کا فون آیا‘ اس کو بھی اس کی رپورٹ بھیجی گئی‘ اس کے بھائی اور اس کے عزیز و اقارب کو ایک ویڈیو بنا کر بھیج دی ہے۔ مزید اس کے علاج پر وقت لگے گا کیونکہ اس کے جسم پر بھی بہت سارے زخم ہیں۔ یہ انجکشن بھی لگاتا رہا ہے‘ انجکشن سے انسان بہت زیادہ خراب ہوجا تا ہے۔ میں خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر اس کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ جب یہ یہاں آیاتو اس نے بھی مجھے پہچان لیا‘ اس نے کہا بابا جی یہ مجھے یہاں چھوڑ کر جا رہے ہیں میں نے کہا (م) بیٹا اب آپ میرے پاس آ گئے ہومیں آپ کا ہر قسمکا خیال رکھوں گا آپ پریشان نہ ہوں‘ آپ کی کتنی صحت تھی اب آپ کمزور ہو چکے ہیں۔ انشاء اللہ اب آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور اپنے کام پر دوبارہ جائینگے۔