زرقا بتول سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن( حوا شیلٹر ہوم) میں اپنی بہن اُم رباب کے انصاف کے لئے پہنچ گئی
https://starwelfare.org/How-to-Donate
میرا نام زرقا بتول زوجہ آصف ندیم سکنہ ترکھانوالہ تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کی رہنے والی ہوں میری چھوٹی بہن اُم رباب جو کہ دو بچوں کی ماں ہے دو سال پہلے امجد نامی شخص جو کہ رشتے میں ہمارا ماموں زاد ہے میری بہن نے اپنی رضا مندی اپنی مرضی سے اس سے شادی کی نکاح کیا اس کا شوہر امجد جو پہلے بہن کے وٹہ سٹہ میں شادی شدہ بھی تھا شادی کی وجہ سے روز گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ان دو سالوں میں دو بچے ہوئے جب کہ دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں ہے میری بہن کا بڑا بیٹا ربیع زین العابدین عمر تقریباً ایک سال دو ماہ ،چھوٹی بیٹی حرمین فاطمہ عمر تقریباً ڈیڈھ ماہ ایک دن امجد نے فون کر کے مجھے دھمکی دی کہ اپنی بہن کو سمجھاو کہ لڑائی جھگڑا مت کیا کرئے یہ میری دوسری بیوی کو اچھا نہیں سمجھتی گھر والے بھی کہتے
ہیں اُم کو طلاق دے دو.
میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اگر اُم نے طلاق لی یا میرے بچے لے کر گئی تو میں نے اسے قتل کردینا ہے اس کی یہ بات سن کر میں اپنی بہن کو لینے کے لئے اس کے گھر گئی تو اس نے ہمارے ساتھ بھی بدتمیزی کی میری بہن سے دونوں بچے چھین لئے میری بہن نے کہا تم لوگ چلے جاو میں بعد میں خود آ جاونگی اپنی بہن کی بات سن کر میں اور میرا شوہرآصف واپس آ گے کچھ دنوں کے بعد مورخہ 2022-10-01کو بروز ہفتہ کو میرے شوہر آصف کو شہباز نامی شخص نے فون کیا کہ اُم اور امجد کی لڑائی کا پتہ ہے تو میرے شوہر نے کہا نہیں ہمیں کچھ نہیں پتہ ۔اس نے کہا نہیں تو اس نے فارس کا نمبر دیا اس نے بتایاکہ امجد نے تمہاری سالی کو پانچ فائر تین پیٹ میں دو ٹانگوں میں کئے ہیں سر میں کلہاڑی کے وار بھی کئے ہیں اس وقت وہ موت کی کشمکش میں ہے اور کمرے میں بند کر کے خود فرار ہو گیا ہے اب وہ سول ہسپتال سرگودہا سرجییکل وارڈ نمبر 8 میں آئی سی یو میں داخل ہے
جب کہ ہم پہنچے تو میں نے اپنی بہن کو بہت بری
حالت اور بے ہوشی کی حالت میں پایا پوچھنے پر مجھے پتہ چلا کہ جھاوریاں پو لیس
موقع پر موجود تھی اور ایف آئی آر درج ہو چکی ہے آج میں تین دن سے پوچھ رہی ہوں کہ ایف آئی آر کی کاپی مجھے دو میں نے
کاروائی آگے چلانی ہے لکین ملزم کے گھر والوں کی طرف سے ٹال مٹول کا سامنا ہے جب
کہ میری بہن سے مجھے صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ امجد اور اس کا بہنوئی نے مل کر اسے
فائرکئےاور کلہاڑی کے وار کئے ہیں میری بہن کے بازو کی ہڈی گھٹنا کی ہڈی ٹوٹل ٹوٹ
گئی ہیں امجد شوہر اس کا والد ضمیر اور اس کا بہنوئی ذوالفقار ہے یہ سب میری بہن
کے قاتل ہیں زرقا بتول کا کہنا ہے کہ اس
وقت تک ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہمارا دشمن کھلم کھلا پھر رہا ہے پولیس اس کو پکڑنے
میں ناکام ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ہماری آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا
جائے
یہ مظلوم خاتون ہے اس کی مدد ضرور کریں اس کی آواز کو اعلیٰ حکام تک ضرور پہنچائیں اس کیس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
https://starwelfare.org/assets/front/img/summernote/63525bda20262.jpg
https://starwelfare.org/assets/front/img/summernote/63525bda20262.jpg