میں مصباح تحصیل کوٹمومن ضلع سرگودھا کی رہائشی وسکونتی ہوں اپنے گھر میں پہلے بھی میرے شوہر نے مجھ سے میرے بچے لے کر مجھے اپنے گھر والوں کے کہنے پر تشدد کیا اور اس طرح سے میرے ساتھ ظلم کیا کہ جیسے میں ایک انسان نہیں بلکہ جانور ہوں۔ میرا شوہر جو کہ کبھی گھر میں ایک راشن کا دانہ نہ لایا اور سارا سارا دن گھر میں فضول بیٹھا رہتا ہے اگر میں کوئی خرچہ مانگو یا بچوں کے دودھ یا چیز کے لئے بھی کہ دوں تو مار پیٹ شروع کر دینا اور الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں اگر میں کہوں کہ خود تو کام نہیں کرتے ہو میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنے بچوں اور خود کے لئے کما کے لا سکوں تاکہ میں اور میرے بچے بھوک سے نہ مریں اور خود ہم اپنا خرچہ سنبھال سکیں مگر اس بات پر انہوں نے مار پیٹ کر کے نکال دیا پھر ہمارے گائوں کے کچھ زمیندار اور بزرگوں نے مل کر میرے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ بات چیت کی اور ہمارے صلح کروا دی جس کے کچھ ہی دنوں بعد میرے شوہر اور سسرال والوں کا وہی رویہ اور سلوک ہے مارپیٹ تشدد کے لئے موقع تلاش کرتے ہیں کہ کب موقع ملے اور میرے ساتھ ظلم و ستم کر سکیں میں اب اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آپ کے ادارہ میں دوبار آئی ہوں برائے مہربانی فرما کر مجھے شیلٹر فراہم کیا جائے مجھے اپنی جان کا بھی خطرہ ہے کیونکہ میرے شوہر اور سسرال والے دیہاتی لوگ ہیں اور چھوٹی چھوٹی بات پر مارنے لگ جاتے ہیں مجھے میرے بچوں کے خرچے لے کر دیا جائے مجھے طلاق بھی لے کر دی جائے اور مجھے رہنے کے لئے محفوظ شیلٹر خوراک ،لباس ،ضرورت کی اشیاء اور میرے بچوں کے لئے دودھ اور ان کی تعلیم کا بھی بندو بست کروایا جائے تاکہ میں اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کہ کسی قابل بنا سکوں تاکہ کل کومیرے بچے پڑھ کر اپنے اور میرے لئے مجھے کما کر دے سکیں۔ میں پہلے بھی آپ کے ادارہ میں رہ کے گئی مجھے اپنے گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا مجھے یہ بلکل بھی محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی ادارے میں موجود ہوں اسی لئے میں دوبارہ آپ کے ادارے میں آئی ہوں۔