+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
July 22, 2023 - BY Admin

Help to find heirs

وارثان کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے

میرا نام صوفیہ دختر اختر علی مرحوم سکنہ عیسیٰ خیل حسینہ آباد د نزد کا لاخیل مستی خان سکول یہاں سے میٹرک کیا ہے میری والدہ کا نام شائستہ وہ بھی فوت ہو چکی ہیں ہم صرف دوبہنیں ہیں اس کے علاوہ ہمارا کوئی بہن بھائی نہیں ہے میرے والد فوت ہوچکے ہیں میری والدہ کی وفات کے بعد ہم ماموں شاہ نیازکے گھر رہ رہی تھیں میرے ماموں مزدوری کرتے ہیں مستریوں کے ساتھ مزدوری کرتے ہیں ماموں شادی شدہ تھے ان کے بچے نہیں تھے انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی 4/3سال سے انہوں نے بیوی کو طلاق دے دی تھی ان لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ماموں نے ہمیں خود گھر سے نکالا ہے ہم راستہ میں آرہی تھیں تو پولیس والوں نے میانوالی داراما ان میں بھیج دیا وہاں موجود لڑکیوں نے ہم پر الزام لگایا کہ یہ لڑائی جھگڑا کرتی ہیں اور ان کا رویہ باقی لڑکیوں کے ساتھ ٹھیک نہ تھا تو وہاں کی انچارج نے دارامان سے نکال دیا میانوالی سے ہم گاڑی میں بیٹھ کر سرگودہا آگئیں اس لیے ہم نے سرگودھا پولیس والوں کی مدد لی پولیس والوں نے آپ کے ادارے میں چھوڑ دیا ہم آپکے ادارے میں موجود ہیں میرے ساتھ میری بڑی بہن رومانہ بھی موجود

ہے


 ہم دونوں بہنیں حواشیلٹر (پناہ گاہ)میں موجود ہیں

نوٹ)ان دونوں لڑکیوں کو تھانہ سٹی سرگودہا نے ریفر کیا ہے اب یہ سٹار ویلفیئرآرگنائزیشن( حوا شیلٹر ہوم پناہ گاہ ) میں موجودہیں بڑی بہن رومانہ کا ذہنی توازن درست نہ ہے نہ ہی کسی رشتے دار کا موبائل نمبران کے پاس موجود ہے نہ ہی ان کے پاس اپنا شناختی کارڈ ہے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ان کی مادری زبان پشتو ہے یہ دونوں بہنیں پشتو بولتی ہیں ہمیں ان کے وارثان کی تلاش ہے ان کے وارثان کی تلاش میں آپ سب کی مدد درکار ہے ڈی پی او سرگودہا ،آرپی او سرگودہا،ڈی پی او میانوالی ،ایس ایچ او عیسیٰ خیل پرنٹ میڈیا ،الیکڑانک میڈیا ان کی خبر کی تشہیر کر کے ان کے وارثان کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں ۔ اگر کوئی ان کو جانتاہے یا پہچانتا ہے تو فوری طور پر ہم سے ان نمبرز پر رابطہ کریں

اس پوسٹ اور لنک کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

https://starwelfare.org/How-to-Donate

/