+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
July 24, 2023 - BY Admin

Daim ruined his life with alcoholism

دائم نے نشے سے اپنی زندگی برباد کر دی 

میرا نام مریانہ ویر نیکا زوجہ نصیر صدیق سکنہ ٍجناح کالونی سرگودہا کی رہائشی وسکونتی  ہوں میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے میرا شوہر محنت مزدرودی کرتا ہے کرائے کا گھر ہے میرے شوہر کی آمدن بہت ہی کم ہے  میرے تین بچے ہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے  دونوں بیٹیاں زیر تعلیم ہیں میرے شوہر کی آمدن اتنی ہی ہے جس سے گھر کا چولہا بہت مشکل سے چلتا ہے  ایک بیٹا دائم نصیر ہے وہ بھی بُری سوساٹئی میں پڑ گیا ہے اس کے دوستوں نے اس کا بیڑا غرق کر دیا اس نے وہ تمام نشے کئے ہیں جس سے زندگی برباد ہو سکتی ہے یہ شروع میں بُری سوساٹئی میں پڑا ہمیں اس کا بالکل پتہ نہ چل سکا آہستہ آہستہ اس نے مجھے مارنا بہنوں کو مارنا شروع کر دیا میں اور میری بیٹیاں گھر میں اکیلی ہوتی تھیں ان کا باپ تو مزدوری کی وجہ سے باہر ہوتا تھا ہمیں مارنا پیٹنا اس کا روز کا معمول تھا یہ کہتا تھا مجھے پیسے دیں جہاں سےبھی دیں مجھے پیسے دیں میں نے نشہ کرنا ہے اس کے اس روئیے سے ہم تنگ آ گے تھے یہ مجھے اور میری بیٹیوں کو روز مارتا تھا ایک دن دوپہر کے ٹائم یہ مجھے اور دونوں بہنوں کو قتل کرنے لگا تو میں نے پولیس تحفظ مرکز والوں کو کال کی میں نے اور میرے خاوند نے انہیں بتایا کہ میرا بیٹا نشہ کرتا ہے یہ مجھے اور بیٹیوں کو قتل کرنے لگا ہے مجھے اس بچے سے خوف آنے لگا ہے میں اس کو گھر میں نہیں رکھ سکتی پولیس تحفظ مزکر سرگودہا والوں نے فوری طور پر میری بات سنی اورسٹارویلفیئر آرگنائزیشن (حوا شیلٹر ہوم )پناہ گاہ سے ہمارا رابطہ کروایا ہم اسے فوری طور پر لے کر آپ کے ادارے میں آ گے اس کا علاج ،خوراک،لباس فوری طور پر اس کو فراہم کیا جائے۔

نوٹ)یہ بچہ ڈسٹرکٹ پولیس تحفظ مرکز سرگودہا نزد ڈی پی او صاحب سرگودہا صفدر صاحب نے اپنے عملے طاہر کےہمراہ ہمارے ادارے میں بجھوایا دائم کی حالت دیکھی اس کی حالت نسشے کی وجہ سے بہت بگڑی ہوئی تھی اس سے بات چیت کی گئی تو پتہ چلا یہ آئس ،پاوڈر ،چرس تمام نشے کرتا ہے کونسلنگ کے بعد ڈاکڑوں کی ٹیم نے اس کا علاج شروع کر دیا اس کا مسلسل علاج جاری ہے اس کے ساتھ اس کی کونسلنگ بھی ہمارا سٹاف کر رہا ہے ۔

ڈاکٹرز اس کا علاج کر رہے ہیں ہماری دعا ہے یہ بہتر ہو کر اپنی زندگی میں دوبارہ واپس لوٹ آئے۔ پولیس تحفظ مرکزسرگودہا اور ہماری کوشش ہےدائم بہتری کی طرف آئے۔  اگر آپ کے ارد گرد ایسے لوگ ہوں تو ہم سے رابطہ کریں تاکہ کسی کی جان بچ جائے مخیر خضرات  اس کے علاج میں تعاون ضرور کریں

اس لنک کو زہادہ سے زہادہ شئیر کریں

https://starwelfare.org/How-to-Donate/