+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
July 25, 2023 - BY Admin

Civil Judge's wife tortures girl by accusing her of theft

ظلم کی انتہا غریب خاتون کی بچی پر سول جج کی بیوی کی جانب سے وحشیانہ تشدد ۔ تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا

 

 

غریب کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے

(نوٹ) سٹارویلفیئر آرگنائزیشن (حوا شیلٹر ہوم ) پناہ گاہ سٹار محمدی آغوش خانہ  کی طرف سے بچی پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پہلے بھی ہمارے ملک میں ہو چکے ہیں پڑھے لکھے لوگ بھی معصوم بچیوں،بچوں پر تشدد کرتے ہیں تو وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں بھی اولاد موجود ہے مقدمہ اسلام آباد میں اندراج ہو یا سرگودہا میں بچی کے والدین کو انصاف ملنا چاہیے اس سے پہلے بھی ہمارا ادارہ ایسے بچوں کی آواز بنتا رہا ہے ہمارا ادارہ آج اس مظلوم خاندان کے ساتھ کھٹرے ہیں پرنٹ میڈیا،الکٹرانک میڈیا ،سوشل میڈیا جیسے اس بچی کی آواز بنے ہیں ہم سب کا کام ہے اس بچی کی آواز بنیں ہمارا ادارہ اس بچی کی صحت یابی کی دعا کرتا ہے ہم اس کے والدین اور اس بچی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اس کی صحت یابی کے بعد ہم اس کو مکمل طور پر تعلیمی اخراجات لیگل ایڈ رہائش دینے کو تیار ہیں اس کے والدین کو ماہانہ وظیفہ دینے کو تیار ہیں۔

والدہ  کا بیان :سول جج آصف کی بیوی سمیہ کی جانب سے چوری کے الزامات لگا کر بچی پر تشدد کیا گیا بااثر خاتون کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر بیمانہ تشدد سول جج کی بیوی نے  14 سالہ رضوانہ کے ہاتھ  پاؤں اور دانت بھی توڑ دئیے بچی کے چہرے پر تشدد کے واضح نشان موجود ہیں ۔

14 سالہ رضوانہ  6 ماہ سے سول جج کے گھر  اسلام آباد میں ملازمت کر رہی تھی ۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک  کر فرار مالکوں کی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔ لڑکی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سول ہسپتال سرگودہا منتقل کر دی گئی لواحقین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا،

ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی سٹی سرگودھا خود ہسپتال پہنچ گئے


ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے سر، چہرے اور جسم پر تشدد سے بنے ہونے زخم اور نشانات موجود ہیں مبینہ طور پر بچی کی تشدد سے حالت غیر ہونے پر جوڈیشل افسر کی اہلیہ نے اس کے والدین کو بلا کر بچی ان کے حوالے کی بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ  اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی  کو DHQ سرگودھا میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے مزید اچھی طبی سہولیات کے لئے دیگر ہسپتال منتقلی کے لئے ایمبولینس کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن، اسلام آباد پولیس سے رابطے میں رہ کر قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں پولیس اس سارے معاملے میں مضروب لڑکی اور اس کے ورثاء کو مکمل قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ شدد کامقدمہ اسلام آبادمیں درج ہوگا لڑکی کے جسم پرپندرہ سے زائد سنگین زخم ہیں سرکی کھوپڑی کے زخم میں کیڑے پڑے ہیں ڈاکٹروں نے لڑکی کو لاہور ریفر کر دیا۔


 اس لنک کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں 

https://starwelfare.org/How-to-Donate/