+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
August 11, 2022 - BY Admin

Birthday and Independence Celebration at Star Welfare Organization

سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ اورجشن آزادی کے حوالے سے ایک پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔

مہمان گرامی میں صدر سٹار ویلفیئر آگنائزیشن محمد شفیق ڈوگر،رفعت رانی،اماں ارشاد،مسرت بی بی،ایم احسان الحق بیورو چیف دن نیوز،ایم پرویز انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کو حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اسی لئے اس کے اہم دن کو ہم بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں ان دنوں میں یوم آزادی اہم ترین دن ہے پاکستان بننے سے پہلے پورے برصغیر پر تقریباًسو سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا انگریزوں کے قبضے سے پہلے برصضیرپر مسلمانوں کی حکومت تھی انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے مسلمان مسلسل کوشش کرتے رہے اللہ تعالیٰ محنت کا پھل دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سی قربانیاں دینے کے بعد آخر کار 14اگست 1947کو پاکستان بن گیا اس دن برصغیر کے مسلمان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوگے اور اپنا ایک الگ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گے یہ ملک ہم نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لئے حاصل کیا ہے اس کامیابی کی خوشی میں ہم ہر سال 14اگست کو تمام دن خاص تقریبات منعقد کرتے ہیں ان بزگوں کی کوششوں کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے تقریریں کرتے ہیں جنہوں نے عظیم قربانیاں دے کر ہمارے لئے یہ وطن بنایا ان تقریروں میں اس بات پر خاص زور دیا جاتا ہے

کہ ہم ان قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دیں اور ملک کے چپے چپے کی حفاظت کریں یو م آزادی کی خوشی میں ہر سال عام تعطیل ہو تی ہے البتہ اسکول اور کالج کچھ دیر کے کھلتے ہیں سکولوں اور کالجوں کے طالب علم خاص قومی پروگرام مناتے ہیں وطن کی محبت میں ملی نغمے گاتے ہیں تقریریں کرتے ہیں یوم آزادی کے موقع پر سارے ملک کے شہروں اور قصبوں میں چراغاں کیا جاتا ہے لوگ جوش و خروش سے گھروں سے باہر آتے ہیں سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں کراچی میں مزار قائد بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر پھول چڑھائے جاتے ہیں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے مزار کی حفاظت کے لئے ایک دستہ مزار پر ہمیشہ موجود رہتا ہے اس روز محافظ دستہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے مساجد میں ملک اور تمام مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی جاتی ہے ہم سب آج کے دن عہد کریں اس ملک کی حفاظت کریں گے اور اگر اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نکال دیں گے ملک کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان زندہ باد