میرا نام عابدہ شاہین دختر ذوالفقار علی سکنہ دربار سخی عبد الوہاب محلہ نور والا جھنگ روڈ چینوٹ میں اپنے دو بیٹوں کے ساتھ اپنے والد اور اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پزیر ہوں میرے دونوں بچوں جن کے نام شبیر الحسین اور علی زین ہیں میں ایک پڑھی لکھی خاتون ہوں میں ایک بنک فیصل آباد میں جاب کر کے اپنے دونوں بیٹوں کو پال رہی ہوں میرے کزن کے ساتھ میری شادی ہوئی اورہماری طلاق ہو گی ہماری حویلی مشترکہ ہے ہم ایک ہی حویلی میں رہائش پزیر ہیں میرے سابقہ شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے زاہدہ نامی خاتون سے اس نے شادی کی ہوئی ہے اس سے اس کے دو بچے ہیں میرا کزن افرا سیاب جوپولیس میں ملازم ہے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے میرے دونوں بچوں کا خرچہ عدالت مہرالنساء کی کورٹ میں ڈگری ہو چکا ہے ایک دفعہ میرے سابقہ شوہر نے بیلف کے زریعے خرچہ دیا اس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہوا چھ ماہ ہو چکے ہیں اپنے بچوں کا خرچہ خود کر کے بچوں کو پال رہی ہوں بچوں کی تمام ضروریات کھانا پینا، کپڑے جوتے سکول کی فیس سکول کی کتابیں ،وین کا کرایہ بچوں کی ٹیویشن کی فیس مطلب بچوں کی ہر ضرورت کو میں اپنی جاب سے پورا کر رہی ہوں میراٹرنسفر فیصل آباد میں ہو چکا ہے اور میرے بچے اپنے ننھال میں رہتے ہیں میں ہر ہفتے اپنے بچوں کے پاس آ جاتی ہوں ان کی تمام ضروریات کو میں خود دیکھ رہی ہوں میری غیر موجودگی میں میری چچی جو کہ میری سابقہ ساس تھی میرے گھر میں گھس کر میرا زیور اور میری سونے کی دو انگوٹھیاں لے کر چلی گئ کہ یہ ہم نے اس کو خود ڈالی تھیں میں جمعہ کو گھر آئی مجھے پتہ چلا میں نے پوچھا تو مجھ سے لڑائی کی گئی موقع پر افراء سیاب ،تہذیب الحسین ،اور شاہ زیب حسن گھر پر موجود تھے میرے سابقہ شوہر نے اپنے بھائیوں کو صرف مجھے اور میرے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے لئے رکھا ہوا ہے وجہ عنات یہ ہے کہ میں نے اپنے بچوں کے خرچے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جو کہ سول جج مہرالنساء کی کورٹ میں ان کے خلاف ڈگری ہو چکا ہے اب یہ بچوں کا باپ بچوں کا خرچہ نہیں دے رہا اسی لئے یہ سب لوگ افراء سیاب ،تہذیب الحسین اور شاہ زیب حسن مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں وہ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں اگر تم نے عدالت سے کیس واپس نہ لیا تو ہم تمیں اور بچوں کو قتل کر دیں گے اسی وجہ سے یہ لوگ میرے گھر میں داخل ہو کر انہوں نے تیز دھار آلے سے میرے تمام جسم پر کٹ کے نشان لگائے میرا میڈیکل بھی ساتھ لف ہے ۔مجھے اور میرے بچوں کو کچھ بھی نقصان ہوتا ہے تو ہمارے موت کے ذمے دار یہ سب لوگ ہونگے جن کے نام میں نے پہلے اندارج کئے ہیں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے ان سب کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف ایف ائی ار اندارج کی جائے مجھے انصاف فراہم کیا جائے
نوٹ یہ کیس ہمارے ادارے کو موصول ہوا ہے اس کیس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ان کو انصاف مل سکے
کیس کے حوالے سے مزید معلومات برائے رابطہ 9001020-0309 عابدہ شاہین