آج کی کہانی آفتاب شاہد جو کہ کرسچین بستی نوری گیٹ سرگودہا کا رہائشی سکونتی ہے اور مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہےجس کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔ اس کاوالد شاہد جو کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ملازم ہے، غریب آدمی ہے، جس نے اپنے بچے کے علاج کیلئے ایک تحریری درخواست پولیس میثاق سنٹر اور خدمت مرکز سرگودہا پولیس کو دی کہ میرا بیٹا آفتاب مختلف نشوں میں مبتلا ہے عرصہ تقریباً ڈیڑھ دو سال سے آئس بھی پی رہا ہے میری اپیل ہے کہ آئس بیچنے والے لوگوں کو گرفتار کیا جائے جو نشہ بانٹ رہے ہیں اور لوگوں کے بچوں کو تباہ و برباد کر رہے ہیں میں اپنے بیٹے کو لیکر سٹار ویلفیئر آرگنا ئز بیشن ( پنجاب ) سٹار ترک نشہ سنٹر میں لیکر آیا ہوں۔ آپ کے پاس پولیس تحفظ مرکز سرگودہا نے بھیجا ہے اور انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ آپ کے بچے کا علاج ہو جائیگا اور یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا جس پر آپ ہمارے بیٹے کی طرف خصوصی توجہ دیں تا کہ میرا بیٹا ٹھیک ہو سکے میری تین بیٹیاں ہیں دوشادی ہیں اور دو بیٹے ہیں، میں ایک گھر کا واحد کفیل ہوں، میں بہت غریب آدمی ہوں، میرے مالی حالات درست نہیں ہیں، اس کو خوراک لباس، ضروریات کی تمام اشیاء آپ فراہم کریں، میرے سے جو کچھ ہو سکا وہ میں کرونگا۔ میں ادارے کو کچھ نہ کچھ سپورٹ کرونگا تا کہ میرا بیٹے کا علاج بہتر طریقے سے ہو سکے۔ آپ تو جانتے ہیں کہ اس وقت مہنگائی ، بیروزگاری بہت ہو چکی ہے، کھانے پینے کے اخراجات، گیس اور بجلی کے بل بھی ادا نہیں ہو پارہے۔ میں نے سوچا تھا کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر میرا سہارا بنے گا ، میں نے بڑے خواب دیکھے تھے وہ تعلیم حاصل کر کے ایک بڑا آفیسر بن جائے گا مگرمیری قسمت میرے ارمان میرے دل میں ہی رہ گئے۔ اس کی ماں بھی اس کو دیکھ دیکھ کر سوچ سوچ کر بیمار رہنے لگی ہے۔ اسکے بھی بڑے خواب تھے کہ ہمارا بیٹا بڑا ہو کر ہمارے لیے ہمارا نام روشن کریگا۔ مگر ہماری کیا قسمت کہ اس کو کوئی منشیات والامل جائیگا ایسے منشیات والے ملے جس نے اس کی اور ہماری بھی زندگی بھی برباد کر دی ہے اور ہمارا نام اس روشن ہونا تھا کہ اس نے منشیات پی کر اپنی زندگی برباد کرنی تھی اور ہم اس کی طرف دیکھ دیکھ کر خون کے آنسو روتے ہیں ہمارا تو خون ہے ہم تو پھر بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو تمام نشے چھوڑ دے۔اب میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کا علاج ہو جائے اور یہ جلد از جلد معاشرے کا مفید شہری بن جائے میں اس ادارے کیلئے ہمیشہ دعا گور ہوں گا۔