آئیں ملکر زندگیاں بچائیں‘ نشہ سے جان چھڑوائیں
ریفر: شفیق عرف بھٹو (سابق کونسلر) کمبوہ کالونی‘ حسین آباد۔ حقیقی بھائی
ایک بھائی کی دوسرے بھائی سے انتہا کی محبت‘ اور ایک دوست سابقہ کونسلر شفیق عرف بھٹو جو کہ حسین آباد کالونی‘ کمبوہ کالونی‘ ہاتھی چوک کی مشہور شخصیت اس کے دوست کا بیٹا مختلف نشوں کا عادی ہے۔جس کو لیکر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم پناہ گاہ‘ سٹار ترک نشہ سنٹر میں پہنچ گئے اور جا کر اپیل کی کہ خدارامیرے دوست کے بیٹے کو بچا لیں اور بھائی نے کہا کہ میرے بھائی کو بچا لیں یہ نشہ کا اتنا عادی ہے دن رات نشہ کر تا ہے‘ بدتمیزی کرتاہے‘2025ء آنے والا ہے‘ اس کا 2024ء تو بہت ہی غلط گزرا‘ اللہ کرے یہ صحیح ہو جائے‘ ہم اس کی جان بچانے کیلئے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ نئے سال کا تحفحہ ہم اس کی جان بچا کر کریں‘ ہم نے سوچا کہ اس کا مکمل طور پر علاج کروایا جائے‘ کافی عرصہ سے یہ نشہ کر رہا ہے‘ اور اس کی پورے عزیز و رشتہ دار‘ بہن بھائی‘ دوست احباب سب تنگ ہیں‘ آپ کے ادارے میں ہمیں پہلے بھی معلوم ہے‘ اب بھی آپ سے درخواست کر تے ہیں کہ اس کا مکمل علاج کیا جائے‘ ناصر کیساتھ ہمیں بہت زیادہ محبت ہے‘ پیار ہے اور ہم پیار کا اظہار پھر دوبارہ اس کے ساتھ کر رہے ہیں‘ ہم نے پہلے بھی اس کا علاج کروایا یہ ٹھیک ہو کر آیا مگر دوبارہ پھر اسی ہی نشہ پر لگ گیا‘ ہم چاہتے ہیں کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو اور میری والدہ کی خواہش ہے کہ میں اس کی شادی کروں‘ یہ نشہ سے بازآ جائے‘ اس کو ٹھیک کرنے میں آپ ہماری مدد کریں‘ راہنمائی کریں‘ تاکہ یہ نشہ چھوڑ سکے۔ یہ نشہ چھوڑتا ہے تو ہمارے گھر میں خوشحالی آ سکتی ہے وگرنہ اس نے گھر کی تمام چیزیں بیچ دی ہیں اور بلیک میل کرتا ہے پاؤڈر آئس پی پی کر اس کی یہ حالت ہو چکی ہے‘ خدا کرے یہ آپ کے پاس یہاں ٹھیک ہو جائے ہم تمام زندگی آپ کو دعائیں دیں گے اور آپ کے بہت پیارے بھائی شفیق عرف بھٹوکو ساتھ لیکر آئے ہیں تاکہ اس کی سفارش ہو جائے‘ شفیق بھٹو نے کہا کہ اس کا والد میرا بچپن کا دوست ہے‘ جیسے خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر اور شفیق بھٹو شہر سرگودہا میں سب کو علم ہے کہ یہ سگے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہیں اسی طرح وہ میرا دوست ہے۔ اور اس کی اولاد کو اس طرح خوار ہوتے نہیں دیکھ سکتے‘ اس کے لیے انشاء اللہ ہمیں فنڈ بھی جمع کرنا پڑا تو کرینگے آپ کے ادارے کیلئے فنڈ اکٹھے کرینگے اب جو جو بھی منشیات فروخت کرینگے ان کی بھی نشاندہی متعلقہ پولیس کو کرینگے‘ ہماری پولیس بھی منشیات فروشوں کو گرفتار تو کر رہی ہے مگر ابھی بھی بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو کہ سفید پوش بن کرنشہ فروخت کرواتے ہیں اور کچھ شہر میں قبضہ مافیا ہیں‘ ہاتھی چوک‘ فیصل ٹاؤن‘ محمدیہ کالونی بھتہ خور‘ جواء‘ منشیات کا ایک سمندر ہے‘ تھانہ اربن ایریا کے بہت سارے علا قے منشیات سے بھرے ہوئے ہیں۔ جب ناصر سے پوچھا گیا کہ آپ نشہ کہاں سے خریدتے ہو تو اس نے بتایا کہ ہر جگہ نشہ بکتا ہے اور خود بھی دینے آ جا تے ہیں‘ جو 500کا نشہ ہے وہ 1000 روپے میں بیچا جاتا ہے اور 2 ہزار والا 5 ہزار میں بیچا جا تا ہے۔ اب ناصر سٹارترک نشہ سنٹر میں موجود ہے‘ آپ سے اس کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے اور اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کسی اور کی بھی جان بچ سکے
Event Venue
Name
Nai Abadi Kot Fareed Street no 2 Sargodha PakistanLocaiton
Nai Abadi Kot Fareed Street no 2 Sargodha Pakistan
+923009607123
Event Expired