×
قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف سکولوں کے بچے بچیوں کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ ہو ا کامیاب ہونے والے بچوں اور بچیوں کو سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ دیے گے اور مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا یہ پروگرام سرگودہا آرٹ کونسل میں  مورخہ  24/12/2024کو دن 10 بجے شروع ہوا۔
مہمان خصوصی
مس نیلم حسین (ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن لاہور)

محمد شفیق سندھو (سابقہ ناظم ،سابقہ چیرمین پی ایچ اے سرگودہا)

ملک اشرف برہان (پی پی 76 ٹکٹ ہولڈر)سرگودہا
ملک منیر (قمر چائے والے )سرگودہا
راجہ عبدالوہاب ( سیاسی و سماجی کارکن) سرگودہا
انیس الرحمن   (تاجر رہنما اُردو بازار سرگودہا)
اس احمد ( ڈائریکٹر آرٹس کونسل )سرگودہا
نسیم عباس خان (پروگرام ڈائریکٹر )سرگودہا
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات جو ملی  نغموں میں فرسٹ پوزیشن ،سیکنڈ پوزیشن ،تھرڈ پوزیشن آئے ان تمام طلباءوطالبات میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گے مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں جن ٹیچرز نے اپنے سٹوڈنسٹس کی اچھی تیاری کروائی ان ٹیچزرکی حوصلہ افزائی بڑھانے کے لئے ان کو بھی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ۔
آڈیٹوریم آرٹس کونسل سرگودہا میں سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب
یوم پیدائش قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد‘قائداعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی 
پروگرام کے ڈائریکٹر نسیم عباس خان جونٹی‘ مقدس شہزادی‘پروگرام کمپیئر آمنہ حق‘ مقدس شہزادی‘ججز:ممتاز عارف‘ ڈاکٹر آصف راز‘ صائمہ ناز‘ سید انورتھے
آج ضرورت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پیروی کی جائے‘ شفیق ڈوگر‘ محترمہ رفعت رانی و دیگر کا خطاب
سرگودہا (خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر سے)سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن(پنجاب)کے زیر اہتمام 24 دسمبر بروز منگل بوقت 10 بجے کلچرل آڈیٹوریم آرٹس کونسل سرگودہا میں یوم پیدائش قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے ڈائریکٹر نسیم عباس خان جونٹی‘ مقدس شہزادی‘پروگرام کمپیئر آمنہ حق‘ مقدس شہزادی تھے۔ پروگرام ججز ممتاز عارف‘ ڈاکٹر آصف راز‘ صائمہ ناز‘ سید انور‘ پروگرام معاونین عمران ثاقب‘ فیاض عاقب‘ علی خان‘ سیف خان صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودہا‘ شہزاد واصف‘ موسیقی استاد لیاقت علی خان‘ آثم لدھیانوی‘ خصوصی تعاون البرہان سٹی بائی پاس پٹھہ موڑ سرگوہا‘ شیری آئل چینجر اولڈ سول لائن‘ قمر چائے‘ فالکن ہائی سکول‘ امرتسریاں دی ہٹی مسلم بازار‘ عظیم آٹا لاہور روڈ سرگودہا نے کیا۔تقریب میں فرحت یاسمین نمبس سکول آف ایجوکیشن‘ پروین اختر پرنسپل دی لرننگ ایجوکیشن‘ روبینہ جاوید دی لرننگ ایجوکیشن‘ پروفیسر ڈاکٹر آصف راز ریڈیو پاکستان سرگودہا‘ محمد اقبال ملک روزنامہ رفاقت‘ محمد ارسلان محبوب ایف جی پبلک سکول نمبر 1 طارق آباد‘ خلیل احمد ساغر‘ ڈپٹی ڈویژنل سول ڈیفنس‘سمیرا کلثوم گورنمنٹ گریجویٹ کالج سرگودہا بھٹی ٹاؤن‘ محمد رشد‘ مہوش نورین ٹیچر نمبس سکول آف ایجوکیشن‘ عائشہ وائس پرنسپل دی لرننگ ایجوکیشن سسٹم‘ شانزہ رفیق ٹیچر‘ ناصرہ رمضان‘ محمد فرید الدین‘ عظمی مستنصر‘ صائمہ ناز‘ ام رباب ایڈووکیٹ‘ ارشد علی‘ علی حسن‘ مزمل شہزاد‘ ملک شاہ نواز جالب‘ ایم احسان الحق نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صدرسٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگرنے کہاکہ25دسمبر کوبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملک بھر میں ملی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور اِس عزم کے ساتھ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پیروی کی جائے گی۔دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا جارہا ہے اور بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔ سرکاری اور نجی شعبوں میں سیمینارز، مباحثوں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ قائداعظم کے پیغام اور وژن کو اجاگر کیا جا سکے۔قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے، انہوں نے 1913 سے 14 اگست 1947 تک پاکستان کی آزادی تک آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پھر وہ 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے۔انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔انہوں نے حصول منزل کے لیے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس نے بے شمار رکاوٹوں کے باوجو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک علیحدہ وطن کا قیام یقینی بنادیا۔جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن محترمہ رفعت رانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائداعظم آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں‘ قائداعظم محمد علی جناحؒ قوم کے عظیم محسن تھے، ہمیں قائداعظم کے شاندار سفر پر غور کرنا چاہیے۔ قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول بحیثیت قوم سب کے لیے مشعل راہ ہونے چاہئیں تاکہ ہمارا ملک وہ جمہوری ریاست بن سکے جس کا کا تصور بانی پاکستان نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم 25دسمبر کوبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کو جوش، جذبے اور عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔ہمیں انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، جس کی وجہ ان کا مثالی کردار اور غیر معمولی قائدانہ خصوصیات ہیں۔قائداعظم کے عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی نے مسلمانوں کو اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔قائداعظم ایک جمہوری بصیرت کے حامل رہنما تھے جن کی غیر متزلزل لگن نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔ قائد کا ناقابل تسخیر جذبہ اور بے مثال قیادت نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے، جو ہمیں ان نظریات کی یاد دلاتی ہے جن کی ہماری عظیم قوم امین ہے۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ملی نغموں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور تقریب میں شرکت کرنے والوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے


Event Venue

Name

Sargodha Arts Council Auditorium

Locaiton

Sargodha Arts Council Auditorium

+923009607123

Event Expired

Event Expired

Event Info

  • Date

    24 Dec 2024
  • Time

    11:AM - :0:3PM
  • Cost

    150.00$
  • Category

    Celebrations

Event Organizer

  • Name

    Star welfare Organization
  • Email

    info@starwelfare.org
  • Phone

    +923009607123
  • Website

    www.starwelfare.org
×

Notice!!

we improving user experience so be patience