10 دسمبرانسانی حقوق کا عالمی دن
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق بارے آگاہی فراہم کرنا اور انسانی حقوق کی پاسداری کو قائم رکھنا ہے‘ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سٹار ویلفیئرآرگنائزیشن (پنجاب)‘انچارج حواءشیلٹر ہوم (پناہ گاہ) محترمہ رفعت رانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں وہ بہت بڑا ظلم ہے‘ پوری دنیا میں انسانی حقوق پر بڑی بڑی باتیں کرنے والی تنظیمیں اور ادارے آج کہاں ہیں‘ کشمیر اور فلسطین میں عورتوں‘ بچوں‘ بزرگوں پر جس طرح ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں یہ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا اس دن کو منانے کا مقصد تو یہی ہونا چاہئے کہ وہ کشمیر اور فلسطین میں جاری ظلم کو ختم کروایا جائے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Event Venue
Event Expired